Letter to fellow PTCCians

کی ساتھیوں PTCC میری پیاری
ٹیم نے آپ لوگوں کی صورت میں مجھے دیا۔ PTCC میں اس نظریاتی میکے کی بہت شکرگزار ہوں جو کہ
میں نے آپ سب سے بہت کچھ سیکھا اور ابھی بھی سیکھ رہی ہوں: عاجزی، سیکھنے کی طلب، اگلی نسلوں کے بارے میں فکر، پاکیزہ طرززندگی اپنانے کی کوشش اور اپنے رب کو راضی کرنے کی جستجو۔ جب بھی مجھے اپنی یا اپنی بیٹی کی زندگی کے بارے میں رہنمائی چاہیے ہوتی تو اس کا ایمانی تناظر میں برتا ہوا حکمت بھرا جواب موصول ہوتا۔
اللہ تعالی مجھے اس کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اور اس تعلق کے ذریعے ہم سب اپنا تعلق رب کریم سے اور مضبوط کر سکیں۔ یہ خوبصورت اور بامعنی رشتے ہمارے روحانی سفر میں معاون ثابت ہوں۔ آمین۔
